گوشت حسب مرضی چھوٹا یا بڑا ایک کلو
دار چینی حسب ضرورت
سفید زیرہ ایک تولہ
اجوائن ایک چمچہ پسی ہوئی
سونف ایک چمچہ
ٹماٹر چھ عدد
گرم مصالحہ دو چمچہ
پپیتا ایک ٹکڑا
ترکیب۔
پہلے گوشت کے پسندوں کی طرح بڑے ٹکڑے کر لیں اس پر پپیتا نمک اجوائن اور سفید زیرہ پسا ہوا لگا کر رکھ دیں۔ اب ایک بڑی کڑھائی میں آدھا پائو گھی میں ادرک لہسن برائون کر کے بقایا مصالحہ پیس کر ڈال دیں اور ٹماٹر کو بھی کاٹ کر ڈالیں اور بھون لیں پھر جو گوشت مصالحے لگا کر تیار کیا تھا وہ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور پھر بھون لیں کہ گوشت کے ٹکڑے بالکل برائون ہو جائیں ان کو الٹ پلٹ کر اچھی طرح سیک لیں پھر بڑی ڈش اتار کر ہرا مصالحہ لیمو اور ثابت کٹی ہوئی مرچیں چھڑکیں ساتھ ہی املی اور انار دانہ لگا دیں اب مزے دار تکہ تیار ہیں۔