کروڑوں روپئے کی ٹیکس کی بدعنوانی کا پکڑاگیا معاملہ
کانپور: شمال وسطی علاقے میں مشہور گولڈی مسالے کے شہر میں واقع کئی ٹھکانوں پر آج صبح غذا محکمہ اور انکم ٹیکس کی کئی ٹیموں نے ایک ساتھ چھاپے ماری کی کارروائی کی ۔ کارروائی سے گولڈی گروپ میں افراتفری مچ گئی ۔ شہر سے لے کر مندھنا واقع فیکٹری اور گودام سمیت سبھی جگہوں پر ٹیموںنے دستاویزوں کی جانچ کی ۔ اس دوران انکم ٹیکس افسران نے کروڑوں روپئے کی ٹیکس بدعنوانی ، معاملہ پکڑا۔وہیں محکمہ غذاءکی جانب سے مسالے کے نمونے لے کر جانچ کےلئے بھیجے گئے ہیں۔
دوشنبہ کی صبح علی الصبح ضلع انتظامیہ میں تعینات افسران اور انکم ٹیکس کی کئی ٹیموں نے مشہورگولڈی مسالے گروپ کی نوفیکٹریوں پر چھاپہ مارا۔ کاروائی کے دوران افسران کے ساتھ پولیس فورس بھی موجود تھے۔ انکم ٹیکس کی ٹیم سب سے پہلے گولڈی مسالے کے مندھنا واقع سیلس ڈیپو پہنچی اور یہاں پر تمام ملازمین اورموجودلوگوں کو ایک جگہ کھڑا کرکے پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ کی بنیاد پر انکم ٹیکس افسران نے جہاں ٹیکس چوری کے معاملے میں دستاویزوں کی جانچ کی تو وہیں غذا افسران نے مسالوں کے نمونے بھرے ۔ اسی طرح شہر کے کئی فروخت مرکز اور دفاتر میں انکم ٹیکس کی ٹیموں نے دستاتویزوں نے جانچ کرتے ہوئے فائلیں ضبط کر لیں۔