انچیون ۔دو گیمز سے سبقت بنانے کے باوجود سورو گھوشال چوک گئے اور ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی اسکویش کھلاڑی بننے سے معمولی فرق سے رہ گئے۔ فائنل میں گھوشال پہلے دو گیم میں آگے چل رہے تھے لیکن ان کے حریف کویت کے عبداللہ المیجاین نے ڈرامائی واپسی کرکے اگلے تینوں گیمز اور مقابلہ جیت لیا۔ المیجاین نے 10۔12، 2 .11، 14۔12، 11۔8، 11۔9 سے جیت درج کی۔تیسرے گیم میں جب اسکور 12۔11 تھا جب گھوشال فاتح پوائنٹس بنانے سے چوک گئے۔پہلا گیم جیت میں انہیں 21 منٹ لگے لیکن دوسرا گیم انہوں نے چھ منٹ میں جیت لیا۔اس کے بعد کویت کے کھلاڑی نے واپسی کی اور اگلے تین گیم 19، 12 اور 17 منٹ میں جیت لئے۔فائنل ہارنے کے بعد غصے میں اپنا ریکیٹ پٹک کر گھوشال ڈریسنگ کے کمرے میں چلے گئے۔ایشیائی کھیلوں میں یہ اگرچہ ان کا بہترین مظاہرہ تھا۔اس سے پہلے انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں تین تمغے جیتے تھے جس میں 2006 دوحہ کھیلوں کا واحد کانسے اور 2010 گوانگجھو کھیلوں میں ڈبلز اور سنگلز کانسے شامل ہے۔وہیںہندوستان کی مرد سیپک ٹکرا ٹیم 17 ویں ایشیائی کھیلوں کے ابتدائی دور کے میچ میں آج یہاں جاپان سے مقابلہ میںہار گئی جبکہ خواتین ٹیم کو میاما کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ہندوستانی مرد ٹیم نے
پہلے ریگو کے بعد متاثر کن برتری حاصل کی لیکن دوسرے اور تیسرے ریگو میں اسے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اور آخر میں گروپ اے کے اس میچ میں دو گھنٹے اور 26 منٹ میں 21-16، 18-21، 16- 21 سے ہار گئی۔خواتین ٹیم نے گروپ بی میں میاما کے خلاف مثبت شروعات کی۔اس نے پہلا گیم 22-20 سے جیتا لیکن میاما کی ٹیم نے شاندار واپسی کی اور اگلے دو گیم جیت کر پہلے ریگوکے بعد آگے ہو گئی۔اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کسی بھی وقت میچ میں نہیں دیکھی۔وہ دوسرے ریگ میں 4-21، 3-21 سے اور تیسرے ریگو میں 8-21، 11-21 سے ہار گئی۔ہندوستانی روور سون سنگھ مردوں کے سنگلزکے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈبل اسکلس اور چار کھلاڑیوں کے لاٹویٹ اسکلس ٹیموں نے بھی آج یہاں 17 ویں ایشیائی کھیلوں کے تمغوں دور میں داخلہ حاصل کیا۔سنگھ نے 2000 میٹر ریس کے ریپاشیج ایک میں سات منٹ، 10۔93 سیکنڈ کا وقت لے کر اوپر کی جگہ حاصل کی۔یہ 24 سالہ ہندوستانی انڈونیشیا کے میمو میمو سے آگے رہا۔ڈبل اسکلس کی ٹیم اوم پرکاش اور دتتو بابن نے اپنے مقابلہ کے ریپاشیج 2 میں پہلا مقام حاصل کیا۔انہوں نے چھ منٹ 40.77 سیکنڈ کا وقت نکالا اور وہ جنوبی کوریا کے یوگوان کم اور دوسب چو سے آگے رہے۔چار کھلاڑیوں والے مقابلے میں ہندوستان کے راکیش رالکا، وکرم سنگھ، سونو لکشمی نارائن اور شونیدر تومر چھ منٹ اور 13۔97 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کے اسکلس ریپاشیج ایک میں امنجوت کور، سکیتا ڈنگ ڈنگ، این سرتا دیوی اور نونیت کور سات منٹ اور 51۔39 سیکنڈ کے ساتھ پانچویں مقام پر رہ کر تمغہ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔انہوں نے فائنل بی میں جگہ بنائی جو کہ تمغہ والا دور نہیں ہے۔