آگرہ 25 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش میں آگرہ کے ر اب گنج علاقے میں پارٹی کے دوران گولی چلنے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر کی موت ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق سی بی ٹولا چوراہے کے باشندے بی جے پی کونسلر مہیش چندر (45)کے گھر میں کل دیر رات پارٹی چل رہی تھی۔ اس میں اروند جین، پرمود جین اور وجیندر جین بھی شامل تھے۔
اسی دوران پرمود جین کی پستول سے گولی چلنے سے مہیش چندر زخمی ہو گیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔
اس معاملے میں میت کے بیٹے پیوش نے پرمود جین، اروند جین اور وجیندر جین کے خلاف معاملہ ردج کرایا ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔