ہردوئی(وارتا)ہردوئی کے کچونہ علاقہ کے تحت کل دیر معمولی تنازعہ میں گولی لگنے کے سبب ایک بچے کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹھاکرگنج محلہ میں انشو(۱۶)کل رات اپنے دوست ابھیشیک کے ساتھ تھا۔اسی دوران پپونام کے ایک نوجوان نے دشمنی کے سلسلے میں ابھیشیک کو گولی ماردی جو غلطی سے انشو کو جا کر لگی ۔ واردات سے علاقہ میں افراتفریح کا ماحول پید ہوگئی ہے جب کہ ملزم موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگیا۔ انشو کو ضلع استپال میںداخل کرایاگیا جہاں کل دیر رات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس فرارملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔