نئی دہلی۔انچیون ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی پاکستان پر جیت کے ہیرو رہے گول کیپر پی آر شری جیش نے کہا کہ سخت محنت اور بہترین تیاریوں نے انہوں نے خطابی مقابلے سے پہلے ہی طے کر دیا تھا کہ انہیں اس بار تو ہیرو بننا ہے، زیرو نہیں۔ شری جیش نے کل رات یہاں ہیرو موٹوکورپ کے اعزاز تقریب کے دوران کہا فائنل سے پہلے میں نے پاکستان کی سیمی فائنل میں ملائیشیا پر جیت کا ویڈیو دیکھا تھا۔یہ میچ بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ تک چلا تھا۔اس سے مجھے یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ شوٹ آئوٹ کے دوران پاکستان اسٹرایکروں نے کس موو اور زاویہ سے گول کیے۔انہوں نے کہا فائنل سے پہلے میں نے اپنے ساتھیوں اور کوچ کے ساتھ شوٹ آئوٹ کی کافی مشق کی تھی اور زیادہ تر بار میں کامیاب رہا تھا۔اس لئے میں شوٹ آئوٹ میں اچھی کارکردگی کو لے کر یقین تھا۔ تب مجھ پر کسی طرح کا دباؤ نہیں تھا۔ شری جیش نے شوٹ آئوٹ میں دو شاٹ بچائے جس سے ہندوستان یہ میچ اور طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہا مجھے ذمہ داری کا احساس تھا اور
میرا مقصد صاف تھا کہ مجھے ہر حال میں گول روکنا ہے کیونکہ گول کیپر کے پاس دو ہی متبادل ہوتے ہیں یا تو وہ ہیرو بنتا ہے یا پھر زیرو۔یہ اسٹار گول کیپر نے کہا کہ ریو اولمپکس تک ہندوستان کو ہر حال میں اپنے کھیل میں بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم نے گزشتہ ایک سال میں جو محنت کی تھی اس کا نتیجہ ملنے لگ گیا ہے۔اب ہمیں مسلسل اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا اور دنیا کی چوٹی کی ٹیموں میں شمار کرنے کیلئے باقاعدہ ترقی کرنی ہوگی۔شری جیش نے کہا ریو اولمپکس میں ابھی دو سال کا وقت ہے اور اس وقت تک ہمیں اپنے کھیل میں کافی بہتری کرنا ہوگا، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آسٹریلیا، ہالینڈ اور جرمنی جیسی ٹیموں کو ہرانا آسان نہیں ہے۔ ہمیں ان سے تجاوز حاصل کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ہندوستانی کپتان سردار سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سات آٹھ ماہ کی محنت سے ٹیم کو خود پر یقین تھا۔ انہوں نے کہا ہم نے ٹیری والش چیف کوچ کے ساتھ مل کر سخت محنت کی تھی اور ہمارا صرف ایک مقصد تھا ٹورنامنٹ جیتنا۔پاکستان کے خلاف لیگ میچ ہارنے کے بعد ہم نے کئی میٹنگیں کی۔ہم نے اپنے کھیل کا جائزہ لیا۔ہم یہ یقینی بنانا چاہتے تھے کہ غلطیاں بار بار نہیں ہو۔