لکھنؤ۔(نامہ نگار)گومتی نگر کے ملیسیا مؤ میں سرسوتی اپارٹمنٹ کے سامنے گومتی ندی میں ایک لاش پانی میں تیرتی ہوئی برآمد ہوئی۔
اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ لاش تین چار دن پرانی ہے ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فیض آباد کی پولیس گومتی نگر تھانہ پہنچ گئی۔ کیوں کہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیض آباد میں تین دن قبل موٹر سائیکل ایجنسی کے مالک کا قتل کرنے کے بعد قاتلوںنے اس کی لاش گومتی ندی میں پھینک دی تھی۔ پولیس اس کا کنکشن گومتی ندی سے ملی لاش سے جوڑ رہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ قاتلوں نے فیض آباد میںقتل کرکے اس کی لاش کو ندی میں پھینک دیا۔
لیکن ابھی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بدھ کو گومتی نگر کے ملیسیامؤکے سرسوتی اپارٹمنٹ کے سامنے گومتی ندی میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ،موقع پر پہنچی پولیس لاش کو قبضہ میں لے کر تھانہ پہ
نچی۔
فیض آباد پولیس کی ٹیم گذشتہ تین دن قبل ہوئے قتل معاملے میں لاش کو تلاش کرتی ہوئی تھانہ پہنچ گئی۔ کیوں کہ فیض آباد میں گرفتار قاتلوں کے مطابق اس کا قتل کرکے اسے گومتی ندی میں پھینک دیا گیا تھا۔
لیکن لاش ایجنسی مالک کی نہ ہوکر کسی اور کی تھی ، غور طلب ہے کہ لاش کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
متوفی نے لال رنگ کی ہاف ٹی شرٹ اور نیلی جینس پہن رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش تین چار دن کی پرانی تھی۔