لکھنؤ(نامہ نگار)حسن گنج میں واقع پکا پل کے نیچے دوپہر کو ۱۶سالہ لڑکی کی لاش تیرتی ہوئی دکھائی دی۔ وہاں پرموجود لوگوں نے اس کی اطلاع حسن گنج پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ لاش دودن پرانی ہے۔ پڑوس کے لوگوں کو یہ خطرہ ہے کہ لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی گئی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی بات واضح ہو سکے گی۔