ایل ڈی اے پر نہیں رہا یقین ، ایک ہفتہ کا دیا انتباہ
لکھنؤ:ایل ڈی اے میں مظاہرہ کے دوران اور یوم عدالت کے کھوکھلے اعتماد سے کسانوں میں ناراضگی ہے۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کی یقین دہانی سے اعتماد اٹھنے کے بعدا پنے مطالبات کی عرضداشت انتظامیہ کو سونپی۔ مسائل کا تصفیہ نہ ہونے پر گومتی نگر توسیع میں کام روکنے کاانتباہ دیا ہے۔ گومتی نگر توسیع کسان اور ایل ڈی اے کے درمیان تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایل ڈی اے نے مظاہرہ کے دوران یوم عوام کے کھوکھلے اعتماد سے کسانوں میں برہمی ہے۔
ایل ڈی اے انتظامیہ کی یقین دہانی سے اعتماد اٹھنے کے بعد کسانوں نے ڈی ایم دفتر کا گھیراؤ کیا اور مطالبات کے سلسلہ میں انتظامیہ کو عرضداشت سونپی ہے۔اس دوران مسائل کا تصفیہ نہ ہونے پر توسیع میں کام روکنے کا انتباہ دیا ہے۔ توسیع میں قائم ہونے کے بعد کسان موضع سمیت دیگر مطالبات کے سلسلہ میں ایل ڈی اے کے چکر لگا رہے ہیں۔ کسان بہبودی کمیٹی مخدوم پور کے صدر دیویش یادو نے بتایا کہ ۸۰۰۲ ء سے مسلسل باز آبادکاری پالیسی کے مطابق بچے مکان مالکان جن کی فہرست اتھارٹی کے انجینئر بنا چکے ہیں اس کے بعد بھی لوگوں کو تحویل میں لئے گئے مکان کے بدلے باز آبادکاری پالیسی کے تحت مفت پلاٹ کسانوں کو نہیں دیئے جارہے ہیں۔ ڈی ایم کو دی گئی عرضداشت کے ذریعہ کسانوں کو معاوضہ دیا ہے کہ کسانوں کومکان کے بدلہ زمین دی جائے۔ مخدوم پور، جوراکھن پوروا، ملیسے مئو گاؤں کا لال ڈورا بحال کیا جائے۔ مندر، مسجد، تالاب، چراہ گاہ، آراضی کاسروے کراکر گاؤں سبھا کیلئے محفوظ رکھا جائے۔ بیروزگار کسانوں کو کاروبار کیلئے بنائے گئے چبوترے الاٹ کئے جائیں اور کسان خدمات مرکز کی تعمیر کرائی جائے۔
مذکورہ مطالبات کا تصفیہ ایک ہفتہ میں نہ ہونے پر کسانوں نے کام روکو تحریک کا انتباہ دیا ہے۔