لکھنؤ:ایس ایس پی جے رویندر گوڑ کے حکم کے بعد دوشنبہ کی صبح گیارہ بجے سے دوگھنٹہ تک گومتی پار علاقہ میں بغیر ہیلمٹ اور تین سواری دوپہیہ گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی گئی اس مہم کے دوران ۶۰۵گاڑیوں کا چالان کیاگیا اور پندرہ دوپہیہ گاڑیوں کو سیز بھی کیاگیا۔ ایس ایس پی جے رویندر گوڑ نے بتایاکہ گیارہ بجے سے لے کر دوپہر ایک بجے تک گومتی پار کے سبھی بارہ تھانوں میں دوپہیہ گاڑیوں کی جانچ مہم چلائی گئی اس مہم کے تحت مہانگرمیں ۲۳گاڑیوں کا چالان کیاگیا دوگاڑیوں کو سیز کیاگیا، ۰۵۶۲روپئے جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ ۴۸افراد کی ویڈیو گرافی کرکے چالان ان کے گھر بھیجاگیا۔وہیں حسن گنج پولیس نے ۱۲؍گاڑیوں کا چالان کیا۔۰۰۴۱روپئے جرمانہ وصول کیا اور ۴۵لوگوں کو چالان بھیجاگیا۔وکاس نگر پولیس نے چالیس گاڑیوں کے چالان کئے ایک گاڑی کو سیز کیا۔۲۹افراد کا چالان گھر بھیجا۔علی گنج پولیس نے ۳۵گاڑیوں کے چالان کئے ایک گاڑی کو سیز کیا ۰۰۹۴روپئے جرمانہ وصولا اور ۴۹افراد کو چالان گھر بھیجا۔مڑیائوں پولیس نے ۲۳گاڑیوں کا چالان کیا، ۲۹گاڑی مالکان کو ویڈیو گرافی کی مدد سے چالان کرکے ان کے گھر بھیجا۔جانکی پورم پولیس نے ۱۲گاڑیوں کا چالان کیا ایک گاڑی کو سیز کیاجبکہ ۹۸افراد کو چالان گھر بھیجا۔چنہٹ پولیس نے تیس گاڑیوں کا چالان کیا اور ۰۰۳۵روپئے جرمانہ وصولا۔۴۳۱گاڑیوں کی ویڈیو گرافی کرکے چالان گھر بھیجاگیا۔گومتی نگر پولیس نے ۶۷گاڑیوں کا چالان کیا دوگاڑیاں سیز کی۔۲۳۱افراد کا چالان ان کے گھر بھیجا۔وبھوتی کھنڈ پولیس نے ۵۳گاڑیوں کا چالان کیا،۵گاڑی سیز کی ۰۰۹۲روپئے جرمانہ وصول کیا اور ۲۱۱افراد کا چالان گھر بھیجا۔غازی پور پولیس نے ۳۲۱گاڑیوں کا چالان کیا، ایک گاڑی سیز کی ۲۳۱افراد کو ویڈیوگرافی کی مدد سے چالان کرکے گھر بھیجاگیا۔اندرا نگر پولیس نے ۴۱گاڑیوں کے چالان کئے۔۲۱سوروپئے جرمانہ وصولنے کے ساتھ ہی ۸۹افراد کا چالان گھر بھیجا اس کے علاوہ گڑمبا پولیس نے ۹۲گاڑیوں کا چالان کیا۔دوگاڑیوں کو سیز کیا اور ۱۹افراد کو چالان گھر بھیجا۔