گونڈا :اترپردیش میں گونڈا ضلع کے کرنل گنج تحصیل علاقے کے نکہرا گاؤں کے نزدیک گھاگھرا ندی پر بنا ایلگن چڈسڑی باندھ اور رنگ ڈیم کے ٹوٹ کر ندی میں سما جانے سے 38 گاؤں ڈوب گئے ہیں۔
سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے فوج بلا لی ہے ۔ سیلاب سے آس پاس کے 72 گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا 38 گاؤں ڈوب گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل کمار مشرا نے آج یہاں بتایا کہ گھاگھرا ندی پر بنا ا یلگن چڈسڑی باندھ اور رنگ ڈیم ٹوٹ کر ندی میں سما گیا ہے ۔ سیلاب کی تباہی سے ساتھ نپٹنے کے لئے فوج کو بلا کر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس، پی اے سی اور غوطہ خوروں کے جوانوں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے ۔ 50 سے زائد دگاوؤں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا یا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پانی سے گھرے گاوں میں پھنسے لوگوں کو موٹربوٹ اور کشتی کے سہارے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پناہ گاہوں، رین بسیروں اور کیمپوں میں کھانے پینے کی سہولت، طبی، میٹرنٹی، مویشیوں کے چارے کے ساتھ ساتھ عارضی طور پر تعلیم کاکام بھی کرایا جا رہا ہے ۔
انہوں بتایا کہ کھیتوں میں پانی بھرنے سے ہوئے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔