پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ پولیس نے جمعرات کی شام کو ایک گونگے شخص نے دس سال کی بچی کے ساتھ آبروریزی کی ۔اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔پولس ترجمان کے مطابق موضع منیہوں میں راجارام نام کے گونگے بہرے شخص نے گزشتہ بدھ اور جمعرات کی تاخیر شب دس سال کی بچی کو بیس روپیہ دے کر بہلا کر تنہا ئی میں لے جا کرآبروریزی کی ۔اہل خانہ کی شکایت پر گونگے راجا رام کے خلاف آبروریزی اور پاسکو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔