بالی وڈ میں ’ہیرو نمبر ون‘ کے نام سے معروف اداکار گووندا، جو کافی دنوں سے غائب تھے، جلد ہی ولن کے کردار میں نظر آنیوالے ہیں۔اداکار رنویر سنگھ، علی ظفر اور پرنیتی چوپڑا کے ساتھ ان کی فلم ’ کل دل‘ بن کر تیار ہے جو جلد ہی ریلیز ہوگی۔اس فلم اور اپنے حالیہ واقعات سے متعلق گووندا نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت کی۔28 برس کے اپنے طویل فلمی سفر میں گووندا نے پہلی بار کسی بھی فلم میں منفی کردار کیا یعنی ولن بنے ہیں۔اس سے پہلے این چندرا کی فلم شکاری میں ان کا کردار قدرمنفی تھا لیکن گووندا کا کہنا ہے کہ ’شکاری کا کردار گرے شیڈز میں رنگا ہوا تھا۔ ’ کل دل‘ میں میں مکمل طور پر ولن بنا ہوں۔‘مجھے یقین نہیں تھا کہ میں منفی رول کر پاؤں گا۔ میں نے ڈائریکٹر شاد علی اور آدتیہ چوپڑا سے کہا تھا کہ دو تین دن کی شوٹنگ کے بعد اگر تمہیں میرا کام پسند نہ آئے تو میں ہی تمہیں سمجھا دوں گا اور کوئی اچھا سا بہانہ بناکر مجھے نکال دینا۔’کل دل‘ یش راج بینر کے ساتھ گووندا کے کیریئر کی پہلی فلم ہے‘ایک وقت تھا کہ گوندا کی فلمیں ہٹ پر ہٹ ہورہی تھیں اور اپنی ہی فلم ’ہیرو نمبر ون ‘ سے ہیرو نمبر ون کے نام سے مشہور ہوگئے تھے۔لیکن گذشتہ کئی برسوں سے گووندا کسی فلم میں لیڈ رول کرتے نظر نہیں آئے ہیں بلکہ کچھ فلموں میں چھوٹے رول کرنیکے ساتھ ساتھ بعض چھوٹے موٹے پروڈکٹ کے اشتہار کرتے ہی نظر آئے۔بعض اشتہارات میں وہ لوگوں کی بہتری کرنے کا دعوی کرنیوالے بعض ایسی مصنوعات کا اشتہار کرتے نظر آتے ہیں جس سے مبینہ طور وہ توہم پرستی کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں۔گووندا کی بیٹی نرمدا بھی جلد ہی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گوندا نے کہا ’ہم صرف تشہیر کا کام کرتے ہیں۔ خریدنا یا نہ خریدنا گاہک کا فیصلہ ہوتا ہے۔ میں کوئی چیز ان پر مسلّط تو نہیں کر رہا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا ’میں پیشہ ور آدمی ہوں۔ میں ان چیزوں کی صرف تشہیر ہی تو کر رہا ہوں، انہیں خود فروخت نہیں کرتا ہوں۔‘گووندا کی بیٹی نرمدا بھی جلد ہی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ بی بی سی سے خاص بات چیت کے موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی نرمدا سے متعلق بھی گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا ’انھوں نے پنجابی آرٹسٹ گپّی گریوال کیساتھ فلم سائن کی ہے۔ کسی بھی فلم کو منتخب کرنے میں انھوں نے کافی وقت لیا ہے۔ نئی نسل ہے ہر کام سوچ سمجھ کرکرتی ہے۔‘نرمدا کے علاوہ گووندا کے بیٹے یش وردھن بھی اداکاری کے ایک ادارہ میں ایکٹنگ کرنے کی تربیت لے رہے ہیں۔ امکان ہے وہ بھی جلد ہی بڑے پردہ پر نظر آئیں۔