لکھنؤ(نامہ نگار) اے بھائی ذرادیکھ کے چلو اور او میری او میری شرمیلی جیسے صدا بہار نغمے لکھنے والے عظیم شاعر گوپال داس نیرج کو ان کی ادبی خدمات کے لئے حکومت اترپردیش نے انہیں شاہتیہ شرومنی سمان دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ۲۱لاکھ روپئے کی رقم سے سرفراز کریں گے اس کے علاوہ انہیں راشٹریہ رتن ستارے ہند کی سند سے بھی نوازا گیاہے ۔ اس کے علاوہ سینئر ادیب ڈاکٹر ادے پرتاب سنگھ کو بھی ان کی ادبی خدمات کیلئے ۲۱لاکھ روپئے کی انعامی رقم یعنی ساہتیہ شرومنی سمان دیاجائے گا ۔وزیر اعلیٰ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوںشخصیات نے ادب اور ہندی فروغ دینے مین اہم کردار ادا کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پرڈاکٹر گوپال داس نیرج کی کتاب گیت شری کا اجراء کے دوران کہاکہ گوپال داس سے ان کا تعلق کافی پراناہے ۔نیتاجی یعنی ملائم سنگھ یادو انہیں دعوت نامہ بھیج کر پروگراموں میںسیفئی بلاتے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب انہیں کسی کو چھوڑنے کا من کرتاہے تووہ انہی کے گیت گنگناتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوپال د
اس ایک اعلیٰ درجے کے شاعر ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقات سے ایک نئی سمت دی ۔ ان کے گیت اور شاعری لوگ عوام میں کافی مقبول ہیں ۔ اپنی شاعری کے ذریعہ سماج کو آئینہ دکھانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔ سماجوادی حکومت ہمیشہ ادیبوںکو سرفراز کرتی آئی ہے ۔ اس موقع گوپال داس نیرج نے کہاسماجوادی پارٹی حکومت کے ذریعہ ہندی اور اردو کے مصنفوں اور شاعروں کو سرفراز کئے جانے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر سیاسی پنشن کے وزیر ڈاکٹر راجیندر چودھری ،چیف سکریٹری لسانیات شیلیش کرشن ،چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل بھی موجودتھے ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے گوپال داس نیرج کو پھولوں کاگلدستہ اورشال دیکر ان کااستقبال کیا ۔