لندن۔پیٹر مورس کے دوبارہ اہم کوچ مقرر ہونے کے بعد انگلینڈ نے اگلے ہفتے اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے ون ڈے کے لئے 13 رکنیٹیم کا انتخاب کیا ، جو مکمل طور پر نئی شکل لئے ہوئے ہے ۔ ناٹگھمشر کے ہیری گرنے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں نو مئی کو ابیرڈین میں ہونے والے میچ کے لئیلیاگیا ہے ، اگرچہ وہ اس سال کے شروع میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کر چکے ہیں ۔ سلامی بلے
باز ایلسٹر کک کی قیادت والی ٹیم میں معین علی اور گیری بیلینس نے اپنا مقام برقرار رکھا ہے ۔ اسٹیورٹ براڈگھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے جبکہ آل راؤنڈر بینا سٹوکس ٹوٹی ہوئی کلائی کی وجہ سے باہر رہیں گے ۔ اسٹوکس کی غیر موجودگی میں کرس ووڈس کو بلایا گیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ نے اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جس میں انہیں اسی پول میں رکھا گیا ہے جس میں انگلینڈ شامل ہے ۔ان 13 کھلاڑیوںسے کوئی بھی چار مئی سے شروع ہونے والی کاؤنٹی چمپئن شپ کے لئے راؤنڈ میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ ایلسٹر کک نے کہا کہ کرکٹ کیریئر میں ان کیلئے سب سے مشکل وقت اس وقت آیا جب انہوں نے فون پر اپنے بچپن کے ہیرو گراہم گوچ کو یہ بتایا کہ ان کی اب انگلینڈ ٹیم میں کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انگلینڈ کے کپتان کک کاؤنٹی ٹیم ایسیکس میں بھی گوچ کے ساتھ کام کر چکے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی سطح بھی ان کے ساتھ کام کیا ۔ گوچ کاؤنٹی کے عظیم کھلاڑی اور انگلینڈ کے ریکارڈ ٹسٹ رن رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔ لیکن کل گوچ کو ٹیم سے بلے بازی کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
کک اور انگلینڈ کے نئے کوچ پیٹر مورس کے مشورہ کے بعد ایسا کیا گیا ۔کک نے کہا ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم کتنے قریبی ہیں اور ہم ایک ساتھ کئی اتار چڑھائو بھرے دور سے گزرے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایسے شخص پر فیصلہ کرنا جس کامیں کافی احترام کرتا ہوں اور مکمل انگلینڈ احترام کرتا ہے ، بہت مشکل تھا ۔کک نے کہا میں انہیں یہ عہدے سے ہٹانے کی بات بتانے والا شخص تھا ، جو ان کے آٹوگراف لینے کے لئے لائن میں کھڑا ہوتا تھاکہ وہ رن بنائیں ۔ میں نے انہیں یہ بات بتائی ۔ میں اسے طویل وقت تک یاد رکھوں گا ۔ لیکن گوچ نے کہا کہ میں پوری طرح سے یہ بات سمجھتا ہوں ۔