نیویارک(وارتا) دنیا کی اولین سرچ انجن کمپنی گوگل نے ہندوستانی صنعت کار سندر
پچائی کو اپنے پروڈکٹ کا انچارج مقرر کیا ہے۔ گوگل کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے مسٹر پچائی کو سرچ، نقشہ جات ، گوگل پلس، کامرس ،اشتہارات وغیرہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ براہ راست کمپنی نے سی ای او لیری پیج کو رپورٹ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اب تک مسٹر پیج کو براہ راست پورٹ کرنے والے کمپنی کے چھ سینئر افسران مسٹر پچائی کو رپورٹ کیا کریں گے۔ گوگل کی مقبول عام ویڈو ویب سائٹ یوٹیوب کو مسٹر پچائی کے حلقہ کار سے باہر رکھا گیاہے۔ ریاست تملناڈو میں پیدا ہونے والے مسٹر پچائی آئی آئی ٹی کھڑگپور کے گریجویٹ ہیں۔ وہاں وہ نقرائی تمغہ فاتح رہ چکے ہیں۔ وہاں بعد انھوںنے امریکہ سے ایم ایس اور ایم بی اے کی پڑھائی مکمل کی۔ موجودہ وقت میں وہ گوگل کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سال گوگل کو اعلیٰ ترین سطح پر مجبوراً کئی تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں۔ اپریل میں کمپنی کے شوسل نیٹ ورکنگ سروسیز کے سربراہ وک گندوترا نے کمپنی سے کنارہ کرلیا تھا۔ جب کہ جولائی میں اس کے چیف کامرشیل افسر نیکیش اروڑانے کمپنی چھوڑکر جاپان کے سافٹ بینک کارپوریشن کے نائب صدر کا عہدہ قبول کرلیا تھا۔