نیویارک(بھاشا)گوگل کے سوشل نیٹ ورکنگ وینچر گوگل پلس کے سربراہ وویک گندوترا تقریبا آٹھ سال انٹرنیٹ کمپنی چھوڑ رہے ہیں ۔ گندوترا گوگل میںسینئر نائب صدر (سوشل)عہدے پر مامور تھے۔ انہوںنے گوگل پلس چھوڑ نے کا اعلان کیا ۔ گوگل نے اس سوشل وینچر کو تقریباتین سال پہلے ش
روع کیا تھا ۔ گندوترا نے کہا کہ میں تقریبا ۸ سال بعد گوگل کو چھوڑ نے کا آج اعلان کر رہا ہوں ۔
میںگوگل کے باصلاحیت لوگوں کے ساتھ کام کرنے میںفی الواقع خوش قسمت رہا ۔ حالانکہ انہوںنے گوگل کو چھوڑ نے کا کوئی سبب نہیں بتایا اور نہ ہی انہوںنے اپنے مستقبل کے منصوبہ کے بارے میںکچھ کہا ۔انہوںنے کہا کہ میںاس بات کو لیکر پر جوش ہوں کہ اب آگے کی کروںگا ۔ لیکن اس کے بارے میں بات کر نے کے لئے آج کا دن ٹھیک نہیں ہے ۔ آج کا دن گذشتہ ۸ برسوںکا جشن منانے کا ہے ۔