کیا آپ اپنے مستقبل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو گوگل اب یہ کام بھی کرے گا۔
جی ہاں آج کل انٹرنیٹ پر گوگل کی فرضی فورچن ٹیلنگ اپلیکشن (fortune-telling app)نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کے بقول وہ مستقبل کا دعویٰ کرسکتی ہے۔
صارفین کو مدعو کیا جاتا ہے کہ اپنے مستقبل کے بارے میں جاننے کے لیے کوئی سوال ٹائپ کریں۔
مگر اس سے اپنا مستقبل جاننا اتنا بھی آسان نہیں جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔
جب آپ سرچ باکس پر کوئی سوال ٹائپ کرنے لگتے ہیں تو نیچے دیئے گئے سوالات خودبخود سامنے آجاتے ہیں۔
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
ان میں سے کسی سوال پر کلک کرنے کے بعد یہ پیج ری ڈائریکٹ ہوجاتا ہے اور پھر معلوم ہوتا ہے کہ درحقیقت یہ پیج مستقبل کا حال بتانے والا نہیں بلکہ یورپ میں جاری تارکین وطن کے بحران کے حوالے سے لوگوں کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ سرچ انجن گوگل کا لوگوں کو یورپ میں اس انسانی بحران کے بارے میں آگاہ کرنے کا دلچسپ طریقہ ہے۔
صارفین کو ان پناہ گزینوں کی مدد پیسوں یا پیار کے ذریعے کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو بھی اس مہم کے بارے میں بتائیں۔