نیویارک (اے ایف پی)سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں اس کا منافع ۳۲فیصد بڑھ کر ۴۵ء۳؍ارب ڈالر ہوگیا ۔حالانکہ یہ اضافہ بازار کی امیدوں سے کم ہے۔ اس سہ ماہی میںکمپنی کی آمدنی ۱۹فیصد بڑھ کر ۴ء۱۵ارب ڈالر ہوگئی۔ سی ای او لیری پیج نے ان مالیاتی نتائج کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائیل پروڈکٹس میں متعدد اصلاحات ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گوگل دنیا کے اہم سرچ انجنوں میں سے ایک ہے۔