فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان نے انھیں تھپڑ مارنے والے شخص کے بارے میں کہا ہے کہ اسے کس نے یہ حق دیا کہ میں کیا لباس پہنوں اور کیا نہیں۔گذشتہ اتوار کو ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیوز میں ایک ریئلیٹی شو ’انڈیاز را سٹار‘ کی آخری قسط کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص نے گوہر خان کو تھپڑ مار دیا تھا۔منگل کو گوہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ میں کیا پہنوں اور کیا نہیں، کس کو یہ حق ہے کہ اگر کوئی لڑکی آپ کی مرضی کے خلاف کوئی لباس پہنتی ہے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کرو۔‘گوہر خان کے مطابق: ’مذہب کے نام پر اپنی بیہودہ حرکتوں کو منصفانہ ٹھہرانا اور بھی جاہلیت ہے۔ اگر ایک اداکارہ ایسی ذہنیت کا شکار ہو سکتی ہے تو عام عورتیں اور لڑکیاں اس ملک میں کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں۔‘گوہر خان نے تھپڑ کے واقعے پر اپنے مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اتوار کو ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا اور انھیں پیر کو بورولی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ اقبال ملک نامی ملزم کو گوہر کے لباس پر اعتراض تھا اور وہ چیخ رہا تھا کہ ’گوہر مسلمان ہو کر بھی مختصر لباس پہنتی ہیں، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔‘مقامی پولیس حکام نے بتایا: ’گوہر کو تھپڑ مارنے سے پہلے اقبال نے انھیں چھونے کی کوشش بھی کی اور وہ شوٹنگ کے دوران مسلسل گوہر پر فقرے کس رہا تھا۔‘پولیس کے مطابق جب گوہر نے اس شخص کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ان کے درمیان تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے انھیں طمانچہ دے مارا۔اس پر موقعے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پٹنہ سے ہے اور وہ ممبئی میں ویٹر کا کام کرتا ہے۔اس سے پہلے ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ واقعہ اتوار کو ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیوز میں ایک ریئلیٹی شو ’انڈیاز را سٹار‘ کی آخری قسط کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور انھیں پیر کو بورولٓ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ اقبال ملک نامی ملزم کو گوہر کے لباس پر اعتراض تھا اور وہ چیخ رہا تھا کہ ’گوہر مسلمان ہو کر بھی مختصر لباس پہنتی ہیں، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔‘مقامی پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا: ’گوہر کو تھپڑ مارنے سے پہلے اقبال نے انھیں چھونے کی کوشش بھی کی اور وہ شوٹنگ کے دوران مسلسل گوہر پر فقرے کس رہا تھا۔‘پولیس کے مطابق جب گوہر نے اس شخص کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ان کے درمیان تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے انھیں طمانچہ دے مارا۔اس پر موقعے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پٹنہ سے ہے اور وہ ممبئی میں ویٹر کا کام کرتا ہے۔