کانپور(نامہ نگار)جاجمئومدینہ مسجد کے پاس جمعہ کو جمعہ کی نماز کے بعد محمد عارف خان اورفیصل جمال کی قیادت میں نشہ آوراشیاء گٹکا تمباکو سکریٹ وغیرہ آگ کے سپرد کیا گیا اس موقع پر سیکڑوں نوجوانوں نے نشہ آوراشیاء کو چھوڑنے کا عہد لیا۔ اس کے بعد لوگوں نے علاقہ کے مذہبی مقامات، اسکولوں کے آس پاس کے دکانداروںکو گلاب کا پھول دے کر نشیلی اشیاء نہ فروخت کرنے کی لوگوں سے اپیل کی عوام کے ساتھ دکانداروں نے مذہبی مقامات، اسکولوں کے آس پاس فروخت کرنے کی پابندی کے ساتھ انتظامیہ کی کوششیوںکی ستائش کی۔علاقائی لوگوں نے کہا کہ اس کیلئے انتظامیہ جاجمئو علاقہ میں جلد ہی مہم چلائے گی۔اس موقع پر خاص طورسے محمد عارف، فیصل ، جمال، سونو عرف ارشاد، جتیندرپال ،مونو،
شاداب ، محمد شکیل، رجن،گڈو،پپو،بالی وغیرہ موجودتھے۔