جھانسی۔(بھاشا)۔ اترپردیش جھانسی ضلع کے سیپری بازار علاقہ میں ایک پولیس سپاہی کا گھر میں گھس کر چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مقامی ایل آئی یو میں تعینات سپاہی رام ویر سنگھ یادو کے گھر میں کل رات چار نوجوان گھس گئے اور چاقوؤں سے حملہ کر کے اسے شدید طور سے زخمی کر دیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ رام وریر سنگھ یادو اپنے بھائی رام اوتار کے ایک اسکول میں کبھی کبھی شوقیہ طور پر پڑھانے بھی جاتا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے مقامی رہنے والے قلندر کے دو بچوں کو ڈانٹا مارا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ اسی کا بدلا لینے کیلئے یادو پر حملہ کیاگیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔