کانپور:کلیان پور تھانہ حلقہ میں بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس لوٹے نوجوان نے بیوی کی لاش پھانسی پر لٹکی دیکھی۔ نوجوان نے واردات کی اطلاع میکے والوں کو دےتے ہوئے پولیس کو دی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ راوت پور کالونی ایم بلاک باشندہ سدھارتھ پنکی واقع گھڑی فیکٹری میں نوکری کرتا ہے۔ کنبہ میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں ۔ شوہر نے بتاےا کہ دو شنبہ کو نمیتا نے اسکول کیلئے تیار کیا وہ بچوں کو لیکر اسکول چھوڑنے چلا گیا۔ ایک گھنٹہ بعد سدھارتھ گھر واپس لوٹا تو دروازہ کھول کر اندر پہنچا اس نے دیکھا کہ بیوی کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔
اس کی اطلاع پر انسپکٹر اجے کمار سنگھ موقع واردات پر پہنچے اور شوہر سے پوچھ گچھ کی۔ شوہر نے بتاےا کہ بیوی کئی دنوں سے بیمار چل رہی تھی جس کے سبب اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ وہیں میکے والوںنے قتل کے الزام کی تحریر تھانہ میں دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔