بریلی:گھریلو جھگڑا کے سبب ایک خاتون نے گھر میں زہریلی شی کھالی۔ اسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کوتوالی تھانہ علاقے میں آریہ سماج گلی میں رہنے والے سنجیو کمار کی بیوی نشا رانی کو آج صبح گھر والوں نے بیہوشی کی حالت میں ضلع اسپتال میں بھرتی کروایا ۔ جہاں گھر والوں نے بتایا کہ نشا کا شوہر سنجیو دیپک مارکٹ میں ساڑیوںکا کاروبار کرنے والے اپنے ماموں انوپ کے ساتھ کام کرتاہے۔
آج صبح جب انوپ کام پر جارہا تھا تبھی اس کا نشا سے جھگڑا ہوگیا۔ گھر والوں نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ناراض نشا نے گھر میں رکھی زہریلی شئی کھالی۔ اس کی حالت کچھ دیر بعد بگڑنے لگی تب گھر والے مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں سے وہ اسے ضلع اسپتال لے آئے۔