نئی دہلی:حکومت کی جانب سے سونے کے استعمال کی حوصلہ شکنی کئے جانے کے درمیان ڈاک محکمہ نے سونے کے سکوں کی فروخت کے لئے ٹینڈر جاری کئے ہیں ۔ یہ فروخت تقریباً ایک ہزار ڈاک گھروں کے ذریعے کی جائے گی ۔محکمہ نے سونے کے سکے بنانے اور فراہمی کرنے والی فرموں سے ٹینڈر طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سکوں کی فروخت کمیشن یاریٹرن کی بنیاد پر مختلف ڈاک گھروں کے ذریعے کی جائے گی۔