نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تےل کی قیمت میں گراوٹ کے سبب تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد بغیر سبسڈی والا گھریلو گیس سلنڈر اور جہاز ایندھن بھی سستا کر دیا ہے۔ ملک کی ملک کی سب سے بڑی تیل مارکٹنگ کمپنی انڈین آئل نے آج یہاں بتایا کہ منگل سے دہلی میں ۲ء۱۴ کلو گرام کا بغیر سبسڈی والا گھریلو گیس سلنڈر ۵۰ء۲۵ روپئے سستا ہو گیا ہے۔ پہلے اس کی قیمت ۵۸۵ روپئے تھی جو اب ۵۰ء۵۵۹ روپئے ہو گئی ہے۔
اس سال یکم جولائی سے مسلسل تیسری بار گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے۔ یکم جولائی کو دہلی میں بغیر سبسڈی والا گھریلو گیس سلنڈر (۲ ء۱۴ کلوگرام) ۱۸ روپئے اور یکم اگست کو ۵۰ء۲۳ روپئے سستا کیا گیا تھا۔