نئی دہلی : دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے تلک لین میں واقع اپنے سرکاری گھر کو خالی کرنے کے لئے مئی تک کا وقت مانگا ہے . انہوں نے اپنی بیٹی کی امتحان مکمل ہونے تک کے وقت کا مطالبہ کیاہے .
ذرائع کے مطابق دہلی حکومت کے محکمہ تعمیرات عامہ نے کیجریوال کو خط لکھ کر ان سے فوری طور پر گھر خالی کرنے کو کہا تھا . وہ پہلے ہی 15 دن کی ٹائم لائنز کا اطلاق پوراکر چکے تھے جس میں کہ کسی وزیر کو چھوڑنے کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ چھوڑنا ہوتی ہے .
کیجریوال نے 14 فروری کو وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اس لحاظ سے انہیں 1 مارچ تک سرکاری فلیٹ کو چھوڑ دینا چاہئے تھا .
شہری ترقی کی وزارت نے تلک لین واقع فلیٹ سی 11-23کو لوٹانے کے لئے دہلی حکومت کو نوٹس بھیجا تھا جو وزیر اعلی بننے کے بعد کیجریوال کو دیا گیا تھا .
پی ڈبلیوڈی نے 15 دن کی ٹائم لائنز کا اطلاق ختم ہونے کے بعد بھی ایک ہفتے اور بڑھا کیجریوال کو 8 مارچ تک کے لئے نوٹس جاری کیا تھا . خبروں کے مطابق حکام کو خدشہ تھا کہ اگر پھر سے آپ کی حکومت آ جاتی ہے تو ان کے لئے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں .
اصول کے مطابق 15 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی وزیر زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک سرکاری رہائش میں رہ سکتے ہیں لیکن انہیں مارکیٹ کی قیمت سے کافی زیادہ کرایہ دینا ہوگا . اس معاملے میں کیجریوال جس گھر میں رہنے کے لئے وقت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، اس کے لئے انہیں 65 گنا تک زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے جو 2.58 لاکھ روپے مہینہ ہوگا .