بارہ بنکی(نامہ نگار)شہر کوتوالی کے تھانہ علاقہ بریل میں آگ لگنے کے سبب ایک ۹سالہ لڑکی شدید طور سے جھلس گئی۔موصولہ خبر کے مطابق بڑیل کے باشندے مزمل انصاری کی ۹سالہ لڑکی سائرہ بانو اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ گھر میں کھیل رہی تھی۔مزمل انصاری شادی کی تقریب میں لکھنؤ گئے ہوئے تھے۔جبکہ سائرہ بانوکی والدہ دوا لینے کے لئے بازار گئی ہوئی تھی۔تقریباً دوبجے اچانک گھر میں آگ لگ گئی جس میں سائرہ شدید طورسے جھلس گئی۔چھوٹے بھائی کے شورمچانے پر پڑوسیوں نے آگ پر قابوپایا اور مزمل انصاری کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔سائرہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب اسپتال کے برن وارڈ میں سہولیات کی کمی ہے۔ڈاکٹروں سے لے کر وارڈ بوائے تک ندارد تھے۔جبکہ نرس کو ڈاکٹر کا موبائل نمبر تک معلوم نہیں تھا۔