ملزم کو بنتھرا پولیس نے کیا گرفتار
لکھنو۔(نامہ نگار) بنتھرا علاقے میں رہنے والے ایک پلے دار کے گھر منگل کی صبح گاوں کا رہنے ایک شہ زور گھس گیا۔ اس نے پلے دار کی بیوی کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ خاتون کے مخالفت کرنے پر ملزم نے اس کے جسم پر کئی جگہ دانت سے کاٹ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ بنتھرا کے پپہری گاو¿ں میں ایک پلے دار اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ منگل کی دوپہر وہ کام پر ٹی پی نگر چلاگیا۔
گھر میں اس کی بیوی اور دو چھوٹے چھوٹے بچے موجود تھے۔ اس درمیان خاتون نہانے کے لئے چلی گئی ۔ خاتون کو گھر میں تنہا جان کر گاو¿ں کا رہنے والا مہیش اس کے گھر میں گھس آیا اور اس سے چھیڑ خانی کرنے لگا۔ اس نے مخالفت کرتے ہوئے شور مچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اس کے جسم پر کئی جگہ دانت سے کاٹ لیا۔ اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتاہوا بھاگ نکلا۔ شام کو خاتون کا شوہر جب گھر پہنچا توخاتون نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کے بارے میںبتایا اس کے بعد دونوں بنتھرا تھانے شکایت لے کر پہنچے پولیس نے اس معاملے میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا۔