لکھنؤ۔ (نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں رہنے والے ایک ٹھیلی چلانے والے کے گھر میں اتوار کو گاؤں کے تین بدمعاش زبردستی داخل ہوگئے ۔ بدمعاشوں نے اس کی بیوی کے ساتھ چھیڑ خانی کی ۔ مخالفت کرنے پر ملزمین نے خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی اور جان سے مارنے دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون نے اس واقعہ کی پولس سے تحریری طور پر شکایت کی۔ملیح آباد تیرواں گاؤ ں کے باشندے ٹھیلی چلانے والے کی بیوی گھر میں تنہا تھی جبکہ اس کا شوہر کام کرنے کیلئے گیا ہوا تھا۔ اسی دوران گاؤں کے تین نوجوان شری پال ، رام سوروپ اور شری رام اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر خاتون سے چھیڑ خانی کرنے لگے خاتون نے جب مخالفت کی تو بدمعاشوں نے اسے پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ ملزمین اس سے قبل بھی ایسی وارداتوںکو انجام دے چکے ہیں۔