ہاپوڑ (نامہ نگار)ضلع کے تھانہ دھولانہ حلقہ کے موضع نرائن پو ر میں شہ زوروں نے گھر میں گھس کر عورت کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ شور مچانے پر ملزمین عورت کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فرار ہوگئے۔ شکایت لیکر پولیس چوکی پہنچی متاثرہ کو پولیس اہلکاروں نے بھگا دیا۔ متاثر خاتون نے انصاف کے لئے سپرنٹنڈنٹ پولیس سے فریاد کی ہے۔ اطلاع کے مطابق سنیچر کی صبح متاثرہ عورت کنو زوجہ سلو(دونوں تبدیل شدہ نام)ساکنان موضع نرائن پور تھانہ دھولانہ ایس پی دفتر پہنچی۔ اس میں ایس پی کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ جمعہ کو اپنے گھر میں کھانا پکا رہی تھی تبھی گاؤں کے پرویز ولد طیب ،افسر ولد سابو،کلوا ولد پنٹوجبراً گھر میں گھس آئے اور تینوں نے اس کے ساتھ گالی گلوج ،مارپیٹ کرتے ہوئے باری باری اس کی آبروریزی کی۔