لکھنؤ ۔(نامہ نگار)نگوہاںکے رہنے والے ایک کسان کے گھر میں گھس کر ہفتے کی رات ایک نوجوان نے کسان کی بیٹی کے ساتھ بدفعلی کی ۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے نابالغ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کوطبی جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔ ایس پی دیہی سومت یادو نے بتایا کہ نگوہاںکے بڑے ویرن کھیڑا گاؤں کے رہنے والا کسان ہفتے کو اپنی اہلیہ کے ساتھ اس کے مائکے گیا تھا۔ گھر پر کسان کی چودہ سالہ بیٹی اپنی دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ موجود تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ رات کوتینوں بہنیںجلدی سو گئیں۔ تین بجے رات کے قریب گاؤں کا رہنے والا ونود کسان کے گھر میں گھس گیا اور اس کی چودہ سالہ بیٹی کے ساتھ بدفعلی کی۔ کمسن لڑکی نے جب اس کی مخالفت کی تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ لڑکی نے مدد کیلئے شور مچادیا اور ملزم وہاںسے فرار ہوگیا ،شور سن کر مقامی افراد اکٹھا ہوگئے گاؤں والوں نے واقعہ کی اطلاع لڑکی کے والدین کو دی۔ اطلاع پاکر وہ لوگ گھر پہنچے اور اتوار کی صبح ملزم ونود کے خلاف نگوہاںتھانے میں بدفعلی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی جانچ کیلئے بھیج دیا۔