لکھنؤ(نامہ نگار)حسین آباد واقع گھنٹہ گھر میدان میں جمعہ کو ایک لاوارث بریف کیس پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تبھی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی تفتیش کی اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستے کو مطلع کیا گیا۔ موقع پر پہنچی بی ڈی ایس کی ٹیم نے بریف کیس کھولا تو اس میں ایک وزیٹنگ کارڈ اورکاغذات ملے۔ کارڈ پر سید ناصر حسین ، پیر بخارہ لکھا تھا اور ان کا موبائل نمبر بھی درج تھا۔ پولیس نے نمبر پر رابطہ قائم کیا تو ناصر موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے ان سے دریافت کیا یہ آپ کا بریف کیس یہاں کیسے آیا۔ ناصر اس بات کا کوئی معقول جواب نہ دے سکے۔انہوںنے کہا کہ وہ بریف کیس کو گھر سے لے کر نکلے تھے۔ اس کے بعد وہ کئی مقامات پر گئے ہو سکتا ہے کہ وہ بریف کیس کہیں بھول گئے ہوں اور اسے کسی نے چوری کر لیا ہو۔ بریف کیس میں روپئے نہ ملنے کی وجہ سے وہ شخص اسے یہاں پر پھینک کر فرار ہو گیا ہو۔پ
ولیس نے بریف کیس کو ناصر کے سپرد کر دیا۔