لاس ویگاس۔ہندوستانی خاتون پہلوان گیتا فوگٹ عالمی کشتی چمپئن شپ میں ریپچیج راؤنڈ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کیلئے ملے موقع کو بھی نہیں بنا سکی اور 58 کلوگرام طبقے کے اپنا مقابلہ میں ہار کر باہر ہو گئیں۔ گیتا کو ترکی کی پہلوان کے ہاتھوں ریپچیج راؤنڈ میں 0-10 سے شکست جھیلنی پڑی جس سے آخری موقع بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ ہندوستانی پہلوان کو 58 کلو گرام زمرے میں پہلے راؤنڈ کی کھلاڑی اور نو بار کے عالمی چمپئن جاپان کی کائوری اچو کے فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے ریپچیج راؤنڈ میں اترنے کا موقع ملا تھا۔کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ میں گیتا نے اچو کے خلاف اچھی شروعات کی تھی۔
اور 45 سیکنڈ تک انہوں نے برتری بھی بنائی لیکن جاپانی کھلاڑی نے جلد ہی گیتا کو کنٹرول کر لیا اور اگلے 30 سیکنڈ میں انہوں نے گیتا کے خلاف زبردست 10 پوائنٹس لے کر مقابلہ جیت لیا۔