نئی دہلی: پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزار نے کے بعد ہندوستان لائی گئی گونگی بہری گیتا نے آج یہاں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔یہ میٹنگ وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسٹر کیجریوال نے ایک شخص کی مدد سے لڑکی کے ساتھ اشاروں کی زبان میں بات کی۔گیتا نے کل وزیر اعظم نریندر مودی اور امور خارجہ کی وزیر سشماسراج سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم نے کراچی کی ایدھی فاؤنڈیشن کی بانی بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے سالوں تک پاکستان میں گیتا کی نگہداشت کی۔ انہوں نے ان کی ادارے کو ایک کروڑ روپے چندہ دینے کا بھی اعلان یا۔مسز سوراج نے بھی گیتا کا ہر طرح خیال رکھنے کے لئے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔گیتا تقریباً 15 سال قبل اتفاقاً سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی۔