لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سروجنی نگر علاقہ میں رہنے والے ایک پیتھالوجی لیب ٹیکنیشین کے گھر گیس اخراج سے آگ لگ گئی۔ گھر میں موجود لوگ آگ دیکھ کر اپنی جان بچاکر بھاگنے لگے۔ اسی درمیان گیس سلنڈر میں زبردست دھماکہ ہو گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے فائر بریگیڈاہلکاروںکی مدد سے آگ پر قابوپایا۔ سروجنی نگر کی ایل ڈی اے کالونی سیکٹر ای میں لیب ٹیکنیشین اودھیش کمار سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کل دیر رات ان کی اہلیہ گھر میں کھانا پکا رہی تھی اسی درمیان سلنڈر ختم ہو گیا۔ انہوں نے نیا سلنڈر جیسے ہی لگایا اچانک اس میں گیس خارج ہونے لگی اور آگ لگ گئی۔ آگ دیکھ کر ریتا نے مدد کیلئے شور مچا دیا۔ شور ہوتے ہی کنبہ کے لوگ مدد کیلئے دوڑے لیکن تب تک آگ لگ چکی تھی۔ محلہ والوں نے گھرمیں موجود تمام لوگوں کو بخیریت باہر نکالا۔اسی درمیان اچانک سلنڈر میں زور دار دھماکہ بھی ہوا۔ اطلاع پاکر موقع پر پولیس اور فائربریگیڈکی گ
اڑی بھی پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا۔