لکھنؤ:تالکٹورہ علاقے میں اتوار کی دوپہر ایک گھر میں گیس سلینڈر خارج ہونے کے سبب آگ لگ گئی۔ کنبہ والے جان بچاکر باہر بھاگے اور پولیس کو اطلاع دی۔ تالکٹورہ کے رہنے والے رمیش چندرکنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ اتوار کی دوپہر ان کی اہلیہ کھانا پکانے کیلئے باورچی خانہ میں گئی۔ جہاں گیس سلینڈر سے اخراج ہورہا تھا جیسے ہی انہوںنے چولہا جلانے کیلئے ماچس کی تیلی جلائی ویسے ہی آگ لگ گئی۔ وہ چیختے ہوئے باہر بھاگئیں آگ نے باورچی خانے میں رکھے سامان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کے شعلے بڑھنے پر کنبہ والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی فائربرگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہناہے کہ آتش زدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔