لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وکاس نگر علاقہ میں اتوار کے روز صبح گیس سلنڈرمیں رساؤ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی زد میں آنے سے تین لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ٹراما سینٹرمیں داخل کرایا گیا۔ز خمیوںمیں ایک پڑوسی بھی شامل ہے جو مدد کیلئے وہاں پہنچا تھا۔تفصیلات کے مطابق وکاس نگر کے سیکٹر ایک مکان نمبر ۷۳۴ میں رام بابو گپتا کا کنبہ رہتا ہے۔ اس مکان میں عرفان اللہ اپنے کنبہ کے ساتھ کرایہ پر رہتا ہے۔ اتوار کی صبح تقریباً ۸ بجے عرفان کی بیٹی چھوٹے گیس سلنڈر پر کھانا بنا رہی تھی۔ گیس کے پائپ میں رساؤ کی وجہسے اچانک آگ لگ گئی ۔ سلنڈر میں لگی آگ ایک لمحہ میں وہاں رکھے دیگر سامان میں بھی لگ گئی۔ آگ کے شعلوں کو دیکھ کر عرفان اللہ اور دیگر لوگوں نے مدد کیلئے شور مچایا ۔ شور سنتے ہی گھرمیں موجود نسیم اور پڑوسی رام بابو سکسینہ مدد کیلئے پہنچ گئے۔اس دوران آگ بجھانے میں عرفان اللہ ، نسیم اور رام بابو شدید زخمی ہو گئے۔