لکھنؤ(نامہ نگار)لال باغ واقع ایک ہوٹل کی چھت پر بنے کچن میں رکھے گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچے فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسلامیہ کالج کے سامنے واقع رانا انٹرنیشنل ہوٹل کی چوتھی منزل پر ایک کچن بنا ہو اہے۔ کچن کے بغل میں ایک کمرہ ہے جس میں ورون مشر رہتے ہیں۔ منگل کی دوپہر تقریباً ۴بجے کچن سے اچانک دھواں اٹھتا دیکھا گیا ورون نے وہاں جا کر دیکھا تو سلنڈر آگ کی لپٹوں سے گھرا ہوا تھا۔ سلنڈر کے پھٹنے کے ڈر سے ورون باہر آیا اور شور مچانا شروع کر دیا۔ آگ نے پورے کمرے کو اپنی زد میں لے لیا۔
وہاں رکھی فریج بھی جل رہی تھی جس کا کمپریشر آگ کی زد میں آنے سے پھٹ گیا۔ کچھ ہی دیر میں ہوٹل کا عملہ اور مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اطلاع ملنے پر حضرت گنج فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک ہائی پریشر ٹینکر موقع پر آگ بجھانے کیلئے بھیجا گیا تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایاجا سکا۔ پولیس نے بتایا کہ کچن میں رکھا فرنیچر اور ریفریجریٹر سمیت قی
متی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کسی طرح کا جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔