آگرہ، 28 فروری (یو این آئی) رسوئی گیس کے طرز پر اب راشن کارڈ پر ملنے والے مٹی کے تیل اور چینی کی سبسڈی بھی راست کھاتوں میں بھیجنے کی تیاری ہورہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر ریاستی حکومت نے ریاستی فوڈ سیکورٹی کمیشن کی تشکیل کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن کا صدر سینئر انتظامی یاجوڈیشئل افسر ہوگا۔ اس کی میعادکار پانچ سال ہوگی۔ کمیشن
میں تقریباً 45 ملازمین کے علاوہ پانچ اراکین اور سکریٹری بھی مقرر کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق اضلاع میں راشن پر نگرانی رکھنے کیلئے شکایت کا نپٹارہ کرنے والے افسر کو بھی تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈوں کی 30 فیصد تفصیلات آن لائن درج کردی گئی ہیں۔