نئی دہلی( بھاشا)عوامی زمرے کی نے کہاہے کہ اتر پردیش حکومت جگدیش پور۔ہلدیہ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے سنگل ونڈو منظوری دینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل پر رضامند ہوگئی ہے۔ کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل سے پائپ لائن کا کام تیزی سے کیا جاسکے گا۔ یہ پائپ لائن اترپردیش سے شروع ہوکر مغربی بنگال میں ختم ہوگی۔طویل عرصے سے یہ پائپ لائن پروجیکٹ ان پروجیکٹوں میںشامل ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کی ملک میں پانچ سال کے اندر ۱۵ہزار کلو میٹر کی پائپ لائن نیٹ ورک بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پائپ لائنس سے اتر پردیش میں ترقی کو رفتار دی جاسکے گی۔ اس سے گورکھپور میں ہندوستانی کھادکارپوریشن کے پلانٹ کو دوبارہ شروع کیا جاسکے گا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اس سے وارانسی،الہ آباد،اعظم گڑھ اور گورکھپور میں گاڑیوں کے لئے سی این جی اور گھریلو استعمال کے لئے کوکنگ گیس کی تقسیم کے لئے نیا شہری گیس تقسیم نیٹ ورک بنایا جاسکے گا۔اس سے ریاستی حکومت کے محصولات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ لکھنؤ میں اتر پردیش کی چیف سکریٹری آلوک رجن کی سربراہی میں ہوئی ریاستی حکومت اور گیل کے سینئر افسران کی میٹنگ میں کیاگیا۔ گیل کے ڈائریکٹر پروجیکٹ آشوتوش نے اترپردیش میں گیل کے موجودہ اور جلد وجود میں آنے والے ڈھانچے کی جانکاری دی۔