بنگلور۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کل یہاں کرس گیل کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیریبین اپنے رنگ میں ہوتا ہے تو انہیں روکنا دنیا کے کسی بھی گیندباز کے لئے آسان کام نہیں ہوتا۔آئی پی ایل میں کل یہاں کنگز الیون پنجاب پر 138 رنز سے فتح کے بعد کوہلی نے مسکراتے ہوئے کہا، اگر اس کارکردگی کے بعد میں نہیں مسکراتا ہوں تو پھر میرے ساتھ کچھ گڑبڑ ہے۔ چوٹی کے تینوں بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا اور کرس گیل کی اننگز خاص تھی۔ اس کے بعد ہم نے بہت اچھی بولنگ کی۔گیل نے 12 چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے جس آر سی بی تین وکٹ پر 226 رن کا بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہا۔ بعد میں اس نے کنگز الیون کی ٹیم کو 13۔ 4 اوور میں 88 رن پر ڈھیر کر دیا۔ کوہلی نے کہا، گیل اسی طرح سے کھیلتا ہے۔ اس بنگلور میں روکنا ناممکن ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اس نے بڑی اننگز کھیلی۔ ہمارے لئے اس کی شراکت بہت زیادہ ہے۔مین آف دی میچ بنے گیل نے حالانکہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ، یہ پوری ٹیم کی شاندار کوشش تھی۔ میں نے مشیل جانسن کے اوور میں کچھ لے حاصل کی۔ میں میدان پر واپسی کرکے خوش ہوں۔ اب ٹورنامنٹ کافی اہم موڑ ہے۔ سبھی جیت معنی رکھے گی۔کنگز الیون کے کپتان جارج بیلی نے کہا کہ گیل کا کیچ چھورنا ٹیم کیلئے مہنگا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ، ہم نے انہیں دو زندگی دی۔ میں اس کیلئے ذمہ داری لیتا ہوں۔ ہم نے دو موقع بنائے تھے۔ ہمارے بہت حامی ہیں اور ہم نے انہیں مایوس کیا۔بیلی سے پوچھا گیا کہ جب انہوں نے گیل کا کیچ چھوڑا تو ان کے دماغ میں کیا چل رہا تھا، انہوں نے کہا، میں سوچ رہا تھا کہ بیوقوف تم نے اس کا کیچ کیسےچھوڑ دیا۔