دبئی۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین انیل کمبلے نے بولنگ ایکشن کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی مخصوص بولر کے خلاف نہیں نہ ہی کسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ کھیل سے غیر قانونی ایکشن ختم کرنے
کیلئے کیا گیا عمل ہے۔انہوں نے کہا ابتدائی عمر میں مجھ پر مقامی کوچز اور کھلاڑیوں کی جانب سے ان الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میں اس وقت فاسٹ بولر تھا تاہم صورت حال کو دیکھتے ہوئے لیگ اسپن شروع کردی۔ ہمارا مقصد آف اسپنرز کی مخصوص ورائٹی ’’ دوسرا ‘‘ کی حوصلہ شکنی ہرگز نہیں، ہم صرف خراب بولنگ ایکشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔