دھرم شالہ۔گیند ’فلائٹ ‘کرنا ہمیشہ ایک اچھے اسپنر کی شناخت سمجھی جاتی ہے لیکن ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اچھر پٹیل نے کہا کہ وہ گیندفلائٹ کرنے کے بارے میں سوچتے تک نہیں ہیں اور ہوا میں سپاٹ گیند بازی کرنے پر ہی انحصار کرتے ہیں۔پٹیل نے ہندو
ستان کی کل یہاں چوتھے ون ڈے میں آسان جیت میں دو وکٹ چٹکانے کے بعد رات کہا میری بولنگ اسٹائل ہوا میں تیزی سے گیند بازی کرنے کی ہے، میں گیند کو زیادہ فلائٹ کرنا پسند نہیں کرتا۔ میں اپنی مضبوطی پر قائم رہتا ہوں اور گیند فلائٹ کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا۔یہ سپاٹ سلائڈنگ والا وکٹ تھا اور میں نے حالات کے مطابق گیند بازی کی۔ سلامی بلے باز ڈیرین براوو اور ڈیرین سیمی کو آؤٹ کرنے کے علاوہ 20 سالہ پٹیل نے رن روکنے کا کام بھی بخوبی نبھایا اور 10 اوور میں صرف 26 رنز دیے۔ پٹیل نے کل اپنا چوتھا ون ڈے کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا میدان پر کافی اوس تھی لیکن ہم عام طور پر گیلی گیند سے کافی مشق کرتے ہیں۔ اس سے مجھے میچ میں کافی مدد ملتی ہے اور یہاں بھی یہی ہوا۔