ابوظہبی۔پہلے ٹسٹ میں کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے نیوزی لینڈ پرشکنجہ کس لیا ہے۔ محمد حفیظ نے دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی ہے۔پاکستان کی آج دوسری اننگ میںدووکٹ گرنے کے بعداپنی اننگ کوڈکلئیرکردیاہے۔اور نیوزی لینڈکو 480رنوں کاہدف دیاہے۔تادم تحریر نیوزی لینڈنے تین وکٹ کے نقصان پرانہتررن بنالئے تھے۔اوردونوں سلامی بلے بازپویلین لوٹ چکے تھے۔اس سے پہلے اظہر علی کو سودی نے 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔اس سے پہلے تیسرے دن کے اختتام پر دونوں نے بالترتیب نو اور پانچ رنز بنائے تھے اس طرح پاکستان کی نیوزی لینڈ پر مجموعی برتری 319 رنز ہو گئی تھی ۔سر میں چوٹ آنے کی وجہ سے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے احمد شہزاد اوپننگ کے لیے نہ آ سکے اور ان کی جگہ اظہر علی آئے۔ راحت علی نے پاکستان کے لیے چار وکٹیں حاصل کی ہیں اس سے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز566 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔اس طرح پاکستان کو نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 304 رنز کی وسیع برتری حاصل ہوئی۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کو فالو آن نہ کراتے ہوئے 304 رنز کی برتری سے دوسری اننگ کا آغاز کر دیا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لتھام اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے اور وہ 13 چوکوں کی مدد سے سنچری بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔انھوں نے واٹلنگ کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 65 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار جبکہ ذولفقار بابر نے تین وکٹیں لیں ایک ایک وکٹ محمد حفیظ اور یاسر شاہ کے حصے میں آئی جبکہ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔اس سے قبل پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد، یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔