لندن۔کرکٹ کا کھیل گزشتہ دہائی سے کئی کھلاڑیوں کے لیے خونی ثابت ہوا ہے اور ایک کھلاڑی کی تو جان بھی لے چکا ہے جب کہ اب ایسا ہی ایک واقعہ انگلینڈ کے کرکٹر کریگ کیزویٹر کے ساتھ پیش آ یا جنہوں نے کھیل کے دوران آ نکھ پر چوٹ لگنے کے باعث کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ دیا۔نوجوان وکٹ کیپر بلے باز نے مایوس چہ
رے کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہیں لگتا ہیکہ وہ ذہنی طور پر اپنا پہلے جیسا کھیل پیش کرنے کے قابل نہیں رہے تاہم ان کا کیریئر بہت اچھا رہا لیکن اب وہ اسے اختتام کی جانب لے جارہے ہیں جس کا انہیں کوئی افسوس بھی نہیں ہے۔کریگ کیزویٹر کو 12 جولائی 2014 میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگی جس کے نتیجے ان کی آ نکھ نہ صرف شدید زخمی ہوئی بلکہ اس آ نکھ کی بینائی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ 27 سالہ کیزویٹر نے انگلینڈ کی جانب سے 46 ایک روزہ میچ اور 25 ٹی 20 کھیلے جب کہ انہوں نے اپنے ایک روزہ کرکٹ میں کیرئیر کا آ غاز 2010 بنگلہ دیش سے کیا تاہم جنوری 2013 سے وہ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔