لکھنؤ: لکھنؤ- سلطانپور ریلوے ٹریک پر ترویدی گنج میں ریلوے کراسنگ گیٹ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر توڑ دیا۔ رائے بریلی- پھاپھامئو کے درمیان رام چورا میں بارہ گھنٹے تک سگنل ٹھپ رہنے سے راجدھانی ایکسپریس، شرم جیوی ایکسپریس اور سدبھاؤنا ایکسپریس سمیت ایک درجن سے زیادہ زمینیں تاخیر سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئیں۔ لکھنؤ- سلطانپور ریلوے ٹریک پر ترویدی گنج میں ریلوے کراسنگ گیٹ نمبر ۱۵۹کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر توڑ دیا اور فرار ہو گیا۔ گیٹ مین نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی جس کے بعد موقع پر آئے آئی او ڈبلیو کے ملازمین نے کافی مشقت کے بعد گیٹ کو درست کیا اور پھر ریل گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوئی جس کی وجہ سے راجدھانی ایکسپریس، شرم جیوی ایکسپریس ، سدبھاؤنا، ورونا، بیگم پور اور اپاسنا ایکسپریس سمیت ڈپلی کیٹ پنجاب میل کو کاشن دے کر گزارا گیا۔ وہیں دوسری طرف رائے بریلی اور پھاپھامئو کے درمیان رام چورامیں سگنل فیل ہو گیا جس کو بڑی مشقت کے بعد درست کیا گیا ۔اس دوران گزرنے والی گاڑیوں کو میمو دے کر روانہ کیا گیا جس کی وجہ سے
نوچندی ایکسپریس، تروینی ایکسپریس، الہ آباد- لکھنؤانٹر سٹی و دیگر ریل گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔