چنڈی گڑھ(بھاشا)چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی (سی سی ایس ایچ اے یو )حصار میں آج کہا ہے کہ اس نے گہیوں اورجو کی دوزیادہ پیداواردینے والی دونئی قسمیں تیار کی ہیں ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ایس کھوکھر نے آج بتایاکہ فصل کی اقسام مقررکرنے والی کمیٹی نے ڈبلو ایچ ۱۱۴۲قسم کے نئے گیہوں کو شمال مغرب ہندوستان کے میدانی علاقوںمیں کاشتکاری کیلئے منظوری دے دی ہے۔جن علاقوںمیں کھیتی کو منظوری دی گئی ہے ان میں ہریانہ ، دہلی ،پنجاب ، یوپی ، راجستھان،جموکے ترائی علاقہ شامل ہیں۔