لکھنؤ۔(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہاہے کہ گیہوں خرید مراکز پر کسانوں
سے چھنائی ، دھلائی کے نام پر کسی بھی قسم کی وصولی قطعی نہ کی جائے۔یہ تمام خرچ منڈی پریشر برداشت کریگا۔انہوں نے آگاہ کیا کہ اس کام میں لاپروائی برتنے والی ایجنسیوں اور مرکز انچارجوںکے خلاف کے بعد سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ آج انیکسی میں سہارا قیمت اسکیم کے تحت کسانوں سے گیہوں خرید کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خرید مراکز پر کم سے کم ایک ہفتہ کی پیشگی رقم ،کافی بورے اور کسانوں کے لئے پینے کے پانی بندوبست کیا جائے جس سے کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کسانوںکی شکایتوں اور مسائل کے لئے ۱۸۰۰۱۸۰۰۱۵۰ٹال فری نمبر کا بندوبست کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بندوبست کو ۲۴گھنٹے چالو رکھا جائے اور اس پر آنے والی شکایتوں کا تصفیہ کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ۱۴۵۰روپئے فی کنتل کی شرح سے بیس لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خرید کا ہدف رکھا گیاہے۔اس ہدف کو نو ایجنسیوں کے ذریعہ تقریباً پانچ ہزار مراکز کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا۔حال ہی میں بے موسم بازش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے وزری اعلیٰ نے کہا کہ دن کسانوں کی اس قدرتی آفات کے سبب موت ہوئی ہے۔ا ن کے کنبوں کو ذرعی حادثاتی بیمہ اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپئے کے علاوہ پانچ لاکھ روپئے مزید مالی امداد کی شکل میں دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ علاقہ وار ضرورت کے مطابق متبادل فصل حاصل کرنے کے لئے اچھے بیج کسانوں کو دستیاب کرائے جائیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ انتظامی سطح کے سینئر افسران موقع پر پہنچ کر خرید مراکز کے چلانے اور کسانوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیں۔ جلسہ میں وزیر تعمیرات عامہ شیوپال سنگھ یادو ،غذاورسد کے وزیر پرتاپ سنگھ ،چیف سکریٹری آلوک رنجن ، چیف سکریٹری مالیات راہل بھٹنا گر ،چیف سکریٹری کوآپریٹیو شیلیش کرشن، چیف سکریٹری غذا بی ایم مینا،چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ انیتا سنگھ ،چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سنگھ سہگل،سکریٹری وزیر اعلیٰ پارتھ سارتھی سین شرما ڈائریکٹر منڈی پریشد ڈاکٹر انوپ یادو،غذاورسد کمشنر اجے چوہان بھی موجودتھے۔