بھوپال ۔(بھاشا) مدھیہ پردیش کو گیہوں کی پیداوار کے سلسلے میں نمایاں کام کیلئے دوہزار تیرہ چودہ کا زراعت سے متعلق ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔ ایک سرکاری اعلانیہ میں آج یہ کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا برس ہے جب مدھیہ پردیش
کو زراعت سے متعلق ایوارڈ ملے گا۔ اس سے قبل دوہزار گیارہ بارہ اور دوہزار بارہ تیرہ میں بھی مدھیہ پردیش کو جامع غذائی پیداوار میں برتی کیلئے یہ انعام مل چکا ہے۔ حالانکہ اس بار ریاست کو گیہوں کی پیداوار میں بہترین کام کیلئے یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ انعام کے طور پر دوکروڑ روپئے نقد ایک ٹرافی اور توسیفی سند دی جاتی ہے۔ جلد ہی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں یہ انعام دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے مدھیہ پردیش کیے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو اس سلسلے میں مبارک باد دی ہے۔ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو بہتر تکنیک اور خدمات فراہم کرنے کیلئے بہترین کوششیں کیں جس سے ریاست کو یہ مقام حاصل ہوسکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ زراعت کے میدان میں بہترین مظاہرے میں آبپاشی صلاحیت میں اضافہ بجلی کی دستیابی وقت پر کھاد اور بجلی کی تقسیم اسٹوریج کی صلاحیت میں بڑہوتری اور زرعی قرض کی فراہمی گیہوں دھان اور مکے کی پیداوار پر بونس جیسے اسباب کا اہم تعاون ہے۔ اعلانیہ کے مطابق ریاست میں دوسوستتر لاکھ ٹن غذائی پیداوار کے ساتھ مدھیہ پردیش ملک مںے پہلے مقام پر رہا تھا۔ اس میں ایک سو اکسٹھ لاکھ ٹن گیہوں کی پیداوار شامل ہے۔ ریاست مسلسل دو پوائنٹ کی زرعی ترقیاتی شرح قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ ملک کے غذائی پیداوار میں ریاست کا تعاون گیارہ فیصد سے زیادہ ہے۔ اس طرح غذائی پیداوار کرنے والے اترپردیش پنجاب آندھرا پردیش مغربی بنگال ،ہریانہ رجستھان ،مہاراشٹر کرناٹک اور بہار کو مدھیہ پردیش نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زراعت سے متعلق انعام کیلئے غذائی پیداوار کھیتی پر خرچ ملک کے مقابلے میں پیداواریت میں اضافہ اور غذائی پیداوار کیلئے نئے نئے طریقے جیسے خصوصی میعارات مقرر کئے گئے تھے۔ ان سبھی معیاروں میں مدھیہ پردیش نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔